(یو این آئی)یونائیٹڈ نیشن چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) نے اپنی ایک موجب تشویش رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجر بچوں کی تعداد پچھلے پانچ برسوں میں 75 فیصد بڑھ کر 80 لاکھ ہوگئی ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ بچوں کا تناسب عالمی آبادی میں ایک تہائی سے کم ہے ، دنیا بھر کےمہاجرین
میں ان کی تعداد نصف سے زیادہ ہو چکی ہے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ عدم استحکام اور داخلی تنازعات کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
مہاجر بچوں میں آدھے بچےصرف دو ممالک شام اور افغانستان کے ہیں ۔